وزیرا عظم کی چینی صدر سےملاقات، اقتصادی تعاون پر بات چیت

وزیرا عظم کی چینی صدر سےملاقات، اقتصادی تعاون پر بات چیت
وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں اقتصادی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے، معاونین خصوصی ، وفاقی وزرا اور اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں لیڈرز کے درمیان سی پیک سمیت اقتصادی تعاون اور پاک چین تعلقات کے مزید فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی پاک چین مضبوط اقتصادی شراکت داری کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔چین کے ساتھ سرمایہ کارانہ اور تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع بھی فراہم کررہے ہیں۔ پاکستان میں چینی باشندوں اور ان کے منصوبوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نے اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کو برداشت کیا ہے ، پاکستان کیلئے چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔