ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،محمد رضوان دوسری پوزیشن پر چلے گئے

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،محمد رضوان دوسری پوزیشن پر چلے گئے
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اپ ڈیٹ ہونے والی نئی رینکنگ میں انڈیاکے سوریاکماریادونےمحمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ سوریا کمار یادیو 863 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پہلےنمبرپر آگئے۔ نئی رینکنگ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلےگئے،نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 792 پوائنٹس کے ساتھ بدستورتیسرے نمبرپربراجمان ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن ہے۔جبکہ آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔