ورلڈ کپ 2023: بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ورلڈ کپ 2023: بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ممبئی: کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو 358 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی کپتان روہت شرما 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد ویرات کوہلی اور شُبمن گِل نے 189 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کےلیے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی ۔شبمن گل 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوہلی 88 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد کے ایل راہول 21 ، شریاس ایئر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رویندرا جڈیجا نے 35 رنز بنا کر اننگز کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشن مدھوشنکا نے 5 وکٹیں لیں جبکہ دشمانتھا چمیرا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے سری لنکن ٹیم کے پڑخچے اڑا دیے اور پوری سری لنکن ٹیم 20 ویں اوور میں 55 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے کاسن رجیتھا 14 رنز بنا کر نمایاں رہے، اینجیلو میتھیوس نے 12 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مہیش تھیکشنا 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انکے علاوہ کوئی اور کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ بھارتی کی طرف سے محمد شامی نے 5، محمد سراج نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجا نے 1،1 وکٹ لی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔