سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

ویب ڈیسک:ملک میں سونے کی قیمت کمی یا اضافے کا سلسلہ جاری ہے، خریدار اور دکان دار دونوں پریشان دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1700 روپے کم ہوگیا جس کے بعد   فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہے،10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ 17 ڈالر کم ہو کر 2735 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز   سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 500 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی، 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 144 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے،جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 752 ڈالر فی اونس تھا۔

Watch Live Public News