لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئے روز پیشیاں بھگتنے والے شریف خاندان کو کم از کم عدالتی آداب تو ازبر ہونے چاہیئیں، بیگم صفدر اعوان خود کو ہر قسم کی پابندی اور قانون کی پاسداری سے آزاد نہ سمجھیں، بیگم صفدر اعوان نے آگے آنے کے چکر میں چچا کو سر عام این آر او مانگنے پر مجبور کر دیا، آج لیگی ورکر کنفیوز ہے کہ بیگم صفدر اعوان کی سنے یا شہباز شریف کا ساتھ دے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی صدر کی بات کو ترجمان کی جانب سے ان کی ذاتی رائے قرار دیکر رد کر دینا ن لیگ میں ہی کو سکتا ہے، ن لیگی صفوں میں اتحاد نہیں رہا، پی ڈی ایم کی قیادت کیسے کر سکتی ہے، انگلی کے اشارے سے ٹرانسفر اور معطلیاں کرنے والے آج انتظامی ٹرانسفرز پر کیوں تڑپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لا اینڈ آرڈر، پولیس کی کارکردگی، انتظامیہ پہلے سے کئی گنا متحرک ہیں، زینب قتل کیس، لاہور موٹروے اور گریٹر اقبال پارک کیسز حل کرنے کی میعاد سب کے سامنے ہے، آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پو ہونگے، اور پنجاب تمام صوبوں سے آگے ہے۔