اسلام آباد ( پبلک نیوز )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے میں کیمروں سے مدد لی گئی،سکیورٹی خدشات کے پیش نظرچمن بارڈربندکرسکتے ہیں،اپوزیشن نے حکومت سے بات نہیں کرنی تو کس سے کرنی ہے،یہ لانگ مارچ کا وقت نہیں مل بیٹھ کر مذاکرات کا وقت ہے،لانگ مارچ کرنا ہے تو شوق سے کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس پر بھاری ذمہ داری آنے والی ہے،لانگ مارچ کے دوران کسی کو قانون کے خلاف نہیں جانے دیں گے،بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے،راء اور این ڈی ایس کے چہرے لٹکے ہوئے ہیں،خطے میں پاکستان کااہم کردار سامنے آرہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 4سے6مہینے اہم ہیں،بھارت اور اسرائیل نے ہائبرڈوار شروع کررکھی ہے،عمران خان کشمیرکاکیس دنیامیں اجاگر کرے گا، پاکستان قدم قدم پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے،افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا کیس نہیں ہے،مولانافضل الرحمان کی کارکردگی کشمیرکےمعاملےپرناقص رہی،افغانستان کے جو مسائل ہیں وہ افغان قوم کے مسائل ہیں.