بھارتی فوج جسد خاکی چھین کر بھاگی اور نہ جانے کہاں دفن کیا

بھارتی فوج جسد خاکی چھین کر بھاگی اور نہ جانے کہاں دفن کیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )حریت رہنما سید علی گیلانی کے صاحبزادے سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ نے زبردستی سید علی گیلانی کا جسد خاکی اپنے قبضے میں لیا اور انہوں نے ان کی تدفین کہاں پر کی ہے اس کا ہمیں معلوم نہیں، آپ دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے پورے کشمیر کو بند کر دیا ہے، مواصلات کو معطل کر دیا ہے، کرفیو لگا دیا ہے، عوام گھروں سے نکل کر اپنے محبوب قائد کا آخری دیدار کرنا چاہتے تھے مگر انہیں روک دیا گیا، جگہ جگہ لوگوں پر تشدد کر کے انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کے صاحبزادے اور کنونئیر آل پارٹیز حریت کانفرنس سید عبداللہ گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ تو معلوم ہے کہ قابض انتظامیہ نے زبردستی کچھ لوگوں کو لاکر سری نگر میں ہماری رہائش گاہ کے قریب ہی جامع مسجد حیدر پورہ کے احاطے میں قبر کھدوائی تھی، ہمارا مطالبہ یہی تھا اور اب بھی یہی ہے کہ قائد محترم کی اپنی وصیت کے مطابق ان کی تدفین مزار شہدا عید گاہ سری نگر میں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ قابض انتظامیہ نے درندگی اور سفاکیت کی انتہا کر دی، قائد محترم کے جسد خاکی کو جس طرح سے گھر والوں کے اوپر تشدد کر کے بھارتی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا اور وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے، ابھی تک یہ بھی نہیں پتہ انہوں نے ان کی تدفین کہاں پر کی ہے۔

Watch Live Public News