ویڈیو: فیاض الحسن چوہان نے دانتوں سے فیتا کاٹ کر دوکان کا افتتاح کر دیا

ویڈیو: فیاض الحسن چوہان نے دانتوں سے فیتا کاٹ کر دوکان کا افتتاح کر دیا
ویب ڈیسک: معروف سیاسی شخصیت، صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات اور پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان ایک انتہائی دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی کوئی نہ کوئی ایسی ویڈیو ضرور سامنے آ جاتی ہے جس کو آپ دیکھے بنا نہیں رہ سکتے۔ گزشتہ دنوں انھوں نے ٹریفک پھنس جانے پر اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے بحال کرائی۔ جس کے بعد ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی تو وائرل ہوتی چلی گئی۔ اب ان کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کو ان کے حلقہ میں الیکٹرانکس کی دکان کا افتتاح کرنے کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جہاں پر قینچی سے فیتا کاٹنے کی کوشش کی جو ناکام ہوئی تو انھوں نے فیتا اپنے دانتوں سے کاٹتے ہوئے افتتاح کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے آفیشل ہینڈل سے افتتاح کی ویڈیو شیئر کی گئی جس کیپشن میں لکھا تھا کہ اپنے حلقے میں دوکان کے افتتاح کا انوکھا انداز، قینچی کند اور خراب تھی، مالک دوکان کو شرمندگی سے بچانے کے لیے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔