استنبول ( پبلک نیوز) ترکی کی جانب سے یورپین یونین کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپین یونین نے افغان مہاجرین کو بسانے کے لیے ترکی سے درخواست کی تھی جس کو ترکی نے مسترد کر دیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کہتے ہیں کہ ترکی نے یہ انکار یورپین یونین کی NATO ممالک پر تنقید کے بعد کو بنیاد بنا کر کیا۔ ترکی کا کہنا ہے کہ یورپ کی مالیاتی مدد کی پیشکش کے باوجود ترکی مزید مہاجرین کی آباد کاری کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ ترک وزارت خارجہ نے آفیشل بیان میں اس حوالے سے واضح پر بتا دیا کہ یورپی یونین کی دراخواست کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔