وزیراعظم کی جرمن زبان میں گفتگو کی ویڈیو وائرل

وزیراعظم کی جرمن زبان میں گفتگو کی ویڈیو وائرل
وزیراعظم شہباز شریف اپنی خداداد صلاحیتیوں سے ہمیشہ دوسروں کو حیران کرتے رہتے ہیں۔ ان کی انتھک محنت کا ہر کوئی قائل ہے۔ وہ بغیر تھکے گھنٹوں کام کرنے کے عادی ہیں۔ لیکن حال ہی میں ان کی ایک اور صلاحیت پاکستانی عوام پر آشکار ہو رہی ہے اور وہ ہے دنیا کی مختلف زبانوں پر عبور ہونا۔ پاکستانی وزیراعظم کی مادری زبان پنجابی ہے لیکن وہ انگریزی، عربی، فارسی، ترکی سندھی، بلوچی، پشتو، سرائیکی سمیت کئی مقامی زبانوں کے علاوہ دیگر ممالک کی زبانیں بھی روانی سے بول لیتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کا مظاہرہ حال ہی میں خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقے سوات کے دورے کے موقع پر کیا۔ دورہ سوات کے دوران شہباز شریف کی پاکستانی نژاد جرمن سیاحوں سے بھی ملاقات ہوئی جن میں خواتین، مرد اور بچے شامل تھے۔ https://twitter.com/GovtofPakistan/status/1564907917366673408?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1564907917366673408%7Ctwgr%5E0c65ac197ca258b48f573e1a82806322640ba487%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1187354 اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سیاحوں کو دلاسہ دیا کہ حکومت اور پاک فوج اس مشکل گھڑی میں ان کیساتھ کھڑی ہے اور قوم کو کبھی ریلیف کے کاموں میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مکمل بہبود تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سیاحوں سے پوچھا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے تو انہوں نے بتایا کہ ہم بنیادی طور پر ساہیوال سے ہیں لیکن ہمارے پاس جرمن شہریت ہے۔ یہ سنتے ہی شہباز شریف نے وہاں موجود بچوں اور خواتین کیساتھ روانی کیساتھ جرمن زبان میں بات شروع کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو جرمن زبان میں گفتگو کرتا دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی دنگ رہ گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔