ہاتھوں کی رگیں کیوں نظر آتی ہیں؟

ہاتھوں کی رگیں کیوں نظر آتی ہیں؟
بہت سے لوگوں کے ہاتھوں پر رگیں ابھری ہوئی نظر آتی ہیں۔ ایسا ہونا ایک عام سی بات ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ آیئے جانتے ہیں. آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے لوگوں کے ہاتھوں کی رگیں نظر آتی ہیں۔ ہاتھوں میں رگوں کا ابھرنا ایک عام سی بات ہے۔ عام طور پر اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ لیکن کچھ لوگوں کے لیے ہاتھوں میں رگوں کا ابھرنا ایک پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، جسیے اعصاب میں درد محسوس ہونا، جس کی وجہ سے روزمرہ کے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہاتھ کی رگیں کیوں نظر آتی ہیں؟ ماہرین صحت کے مطابق ہاتھوں میں رگوں کے نمودار ہونے کی ایک وجہ وزن میں کمی بھی ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں کا وزن کم ہے ان کے ہاتھوں پر رگیں نظر آتی ہیں۔ ہاتھوں پر چربی کم ہونے پر رگیں ابھرتی ہیں۔ اگرچہ یہ معمول کی بات ہے لیکن بعض اوقات یہ بڑی مصیبت کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ ورزش اگر آپ ورزش کرتے ہیں تو یہ خون کی گردش کو بڑھاتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہاتھوں کی رگیں بھی نظر آتی ہیں۔ اس کے علاوہ جب ہم زیادہ وزن اٹھاتے ہیں تو پٹھوں میں تناؤ پیدا ہوتا ہے۔ اس سے رگیں پھول جاتی ہیں۔ تاہم جب خون کی گردش نارمل ہوتی ہے تو وہ بھی نارمل ہوجاتی ہیں۔ رگوں کی سوجن کی وجہ جینیز بھی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے والدین کے ہاتھوں میں رگیں ابھری ہوئی ہیں تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ یہ رگیں آپ کے ہاتھوں میں بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔ بٍڑھاپا عمر بڑھنے کے ساتھ ہاتھوں کی رگیں بھی ابھرنے لگتی ہیں۔ درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ جلد پتلی ہوتی جاتی ہے۔ اس سے ہاتھوں پر رگیں زیادہ نظر آتی ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ رگوں کے والوز کمزور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے رگوں میں خون جمع ہو جاتا ہے اور رگیں ابھری ہوئی نظر آتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔