ایشیا کپ2023: بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ایشیا کپ2023: بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
ایشیا کپ میں گروپ اے کےمقابلے میں پاکستان کے خلاف بھارت نے 21 اوورز میں 4 وکٹ پر 108 رنز بنالیے ہیں۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی نے بولنگ سے میچ کا آغاز کیا۔میچ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، اس وقت بھارت کے 4 اعشاریہ 2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنا لیے تھے۔ بارش رکنے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو شاہین آفریدی نے فوراً ہی پاکستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے بھارتی کپتان کو 11 رنز پر بولڈ کردیا۔شاہین آفریدی نے اننگ کے 5 ویں اوور میں 15 رنز پر بھارت کی پہلی وکٹ حاصل کی۔اننگ کے 6 اعشاریہ 3 اوور میں شاہین آفریدی نے 27 رنز پر بھارت کی دوسری وکٹ بھی حاصل کی جب انہوں نے ویرات کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔ بھارت کی تیسری وکٹ حارث رؤف نے 48 رنز پر حاصل کی جب انہوں نے شریاس ایئر کو 14رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ شبمن گل اور ایشان کشن نے ٹیم ا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم 66 کے مجموعے پر گل کو حارث رؤف نے بولڈ کردیا، انہوں نے 10 رنز بنائے۔ خیال رہے کہ پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔اس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ اچھا اسکور کر کے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔بھارت کے خلاف آج بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میچ کھیلیں گے۔ بھارت کی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شریاس ائیر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، جسپرت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔