آپ جنگ ہار چکے،قوم نے 8فروری کو اپنافیصلہ سنایا،علی محمد خان

آپ جنگ ہار چکے،قوم نے 8فروری کو اپنافیصلہ سنایا،علی محمد خان
کیپشن: آپ جنگ ہار چکے،قوم نے 8فروری کو اپنافیصلہ سنایا،علی محمد خان

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ یہ جنگ عمران خان لڑ رہا ہے، عمران خان پر ہاتھ ڈالا گیا تووہ عوام کی عزت پر ہاتھ ڈالا گیا،8فروری کو پرامن انقلاب آچکا ہے،آپ جنگ ہار چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پروفیسر کے ساتھ جو ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے، استاد کو اس لیے اٹھایا گیا کہ انہوں نےناجائز کام کرنے سے انکار کردیا تھا،اس جج کے خلاف یہ ہو رہا ہے جو جھکا نہیں،ایک جج کا قلم بکنے پر تیار نہیں اس کے خلاف یہ سب ہو رہا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ملک کی عزت کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے،یہ جنگ عمران خان لڑ رہا ہے، عمران خان پر ہاتھ ڈالا گیا تو وہ عوام کی عزت پر ہاتھ ڈالا گیا،8فروری کو پرامن انقلاب آچکا ہے،کیا ملک میں مہنگای کم ہوئی، ہماری بات دوست ممالک سننے کو تیار نہیں،آپ جنگ ہار چکے ہیں۔

Watch Live Public News