کارساز ٹریفک حادثہ: ملزمہ نتاشا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

کارساز ٹریفک حادثہ: ملزمہ نتاشا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
کیپشن: کارساز ٹریفک حادثہ: ملزمہ نتاشا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

ویب ڈیسک: سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوادی گئی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عبوری چالان جمع کرانے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی گئی ہے۔ 

تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر اپنے بیان میں کہا کہ ڈی وی آر فرانسک کے لئے لاہور بھیجا ہوا ہے۔ پنجاب سے رپورٹ آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک اور متعلقہ کونسلز کو خطوط لکھے ہیں۔ 

عدالت نے استفسار کیا کہ ہمیں بتایا جائے حادثے میں کن کن املاک کا نقصان ہوا ہے؟ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ زخمیوں کے بارے میں بتائیں ان کی کیا صورتحال ہے؟ 

تفتیشی افسر نے بتایا کہ عبدالسلام سمیت تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔ عدالت نے منشیات کے نئے مقدمہ میں ملزمہ نتاشا کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 5 ستمبر کو کیس کا عبوری چالان طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News