ویب ڈیسک: رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بتا دیا۔
اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو واضح طور پر دیکھا جائے گا جبکہ رمضان کا پہلا روزہ انشاءاللہ 14 اپریل کو ہو گا۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ چاند اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی میں واضع طور پر دیکھا جا سکے گا۔