’’صبا قمر کو مضبوط مرد کی ضرورت ہے‘‘

’’صبا قمر کو مضبوط مرد کی ضرورت ہے‘‘
کراچی ( پبلک نیوز)ممتاز اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ کوئی داڑھی ٗ مونچھ رکھ کر مرد نہیں بنتا اور صبا قمر جتنی مضبوط خود ہے اسے اتنے ہی مضبوط مرد کی ضرورت ہے۔انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکار یاسر حسین نے لکھا کہ جتنی مضبوط صبا قمر ہے یہ اس کا حق ہے کہ اسے اتنا ہی مضبوط مرد بھی ملے ٗ یاد رکھنا ٗ مرد صرف داڑھی ٗ مونچھ سے نہیں ہوتا بلکہ اپنی سچائی اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے ٗ میری دوست ٗ ہمیشہ مضبوط رہو۔یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر ان دنوں خبروں میں ہیں کیونکہ پہلے انہوں نے بلاگر عظیم خان سے اپنی شادی کا اعلان کیا اور پھر انہوں نے کہا کہ وہ عظیم خان سے شادی نہیں کر رہیں اور وہ ان سے ایک بار بھی نہیں ملی ہیں جبکہ عظیم خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی غلطی کی وجہ سے یہ تعلق ختم ہوا۔

Watch Live Public News