لاہور(پبلک نیوز) زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پلیئرز کیمپ میں چھ اضافی کھلاڑی بھی طلب کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ پلیئرز کا 10 اپریل سے قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ شروع ہو گا۔ نسیم شاہ، روحیل نذیر، تاج ولی، عرفان اللہ شاہ، وقاص مقصود اور ثمین گل کو طلب کیا گیا ہے۔ عابد علی اظہر علی، فواد عالم، عمران بٹ، نعمان علی ٹیسٹ بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ساجد خان، سلمان علی، سعود شکیل کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔
شاہنواز دہانی، تابش خان اور زاہد محمود بھی کیمپ میں شامل ہون گے، قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 سے 20 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی 21 اپریل کو ہرارے روانہ ہوں گے۔ تربیتی کیمپ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کی زیرنگرانی جاری رہے گا۔ ثقلین مشتاق ہیڈ آف پلیئرز ڈویلمپنٹ، محمد یوسف بیٹنگ کوچ ، مشتاق احمد کوچنگ کرینگے۔ عتیق الزمان فیلڈنگ کوچ اور عمر رشید فاسٹ باؤلنگ کوچ کوچنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
پاکستان اور زمبابوے کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہرارے میں ہو گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے شروع ہو گا۔