تہران ( ویب ڈیسک ) ایران نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں شامل تمام فریقین نے اپنے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی امید ظاہر کی ہے اور اگر ایسا ہوا تو ایران کے کئی سالوں سے حل طلب مسائل حل ہو جائیں گے ۔ایرانی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے گفتگو اب تکنیکی مرحلے میں ہے اور ماضی جیسی صورتحال نہیں ٗ ہمیں لگتا ہے کہ اب یہ مسئلہ حل ہونے والے اور یہ سب کیلئے خوشی کی بات ہےانہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتے میں ویانا میں ہونے والی ملاقات میں جوہری معاہدے کے حوالے سے تکنیکی گفتگو کا امکان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جوہری کمیشن میں قانونی اور سیاسی پہلوئوں کا عالمی تناظر میں جائزہ بھی لیا جائے گا۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز اس حوالے سے مشترکہ کمیشن کا آن لائن اجلاس ہوا جس کی سربراہی یورپی ایکسٹرنل کمیشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انریک مورا نے کی تھی اور اس میں جوہری معاہدے کے تکنیکی معاملات پر بات کرنے کیلئے آئندہ ملاقات کا وقت طے ہوا تھا۔