اپوزیشن کے باقی دوست اپوزیشن کے ساتھ اپوزیشن کررہے ہیں، بلاول بھٹو کہتے ہیں ہم کسی کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتے، ہم قائد حزب اختلاف سے رابطہ رکھیں گے، پی ٹی آئی ایم ایف کی ڈیل سےپاکستان نے معاشی خودمختاری کھودی ہے، ہم اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈینینس کی مخالفت کرتے ہیں، تین سال گزرگئے، کسی کو نہیں پتا کہ وزیراعظم کی پالیسی کیا ہے، کیا پاکستان میں کبھی کوئی اتنا کنفیوژ وزیراعظم رہا ہے
کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا پہنچا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آج بھی بدترین گرمی کی لپیٹ میں، ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان، گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کی لہر جاری
وزیر تعلیم سعید غنی نے سندھ میں دو ہفتے کےلئے اسکول بند کرنے کی تجویز دے دی، محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ، پرائیوٹ اسکولز مالکان کی وزیر تعلیم کو فیصلے پر نظرثانی کی درخواست، کہتے ہیں پہلے عوامی مقامات، سینما، واٹر پارک بند کرائیں، پھر اسکولز کا سوچیں
سی پیک کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، اسدعمر کہتے ہیں پہلے صنعتی زون میں چین نے سرمایہ کاری شروع کردی ہے، کراچی پورٹ سے پیری تک پائپ لائن بچھائی جائے گی، سرکلر ریلوے کی بحالی کےلیے کام جاری ہے، کےفور منصوبے سے متعلق واپڈا کو ذمہ داری دی گئی ہے، امید ہے سال کے آخر تک وفاقی حکومت کے سارے منصوبے مکمل ہوجائیں گے
کرونا وبا 24 گھنٹوں میں مزید 84 زندگیاں نگل گئی، ایک روز میں 4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.41 فیصد رہی، گزشتہ روز 50ہزار 186 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے