ڈپٹی چئیرمین سینیٹ گورنر ہاؤس کے باہر سابقہ فاٹا اسٹوڈنٹس کے پاس پہنچ گئے

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ گورنر ہاؤس کے باہر سابقہ فاٹا اسٹوڈنٹس کے پاس پہنچ گئے

لاہور (پبلک نیوز) گورنر ہاؤس کے باہر سابقہ فاٹا اسٹوڈنٹس کی بھوک ہڑتال، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی احتجاجی طلباء کے کیمپ میں پہنچ گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی طلباء بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتاہوں۔ احتجاجی طلباء کے ہمراہ گورنرپنجاب سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کل متعلقہ یونیورسٹیوں کے حکام کو طلب کیا ہے

ڈپٹی چئیرمین مرزامحمد آفریدی نے کہا کہ کل طلباء کے تمام مطالبات پر عملی اقدامات شروع ہوجائیں گے۔ قبائلی اضلاع کے طلباء کی تعلیم سے لگن اور حق کے حصول کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ یہی طلباء اپنے علاقے اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔