’سیاست ہوتی رہے گی، پہلے صحت پر توجہ دیں‘

’سیاست ہوتی رہے گی، پہلے صحت پر توجہ دیں‘
اسلام آباد (پبلک نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز، ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔ محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں۔ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کے خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا بھی کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔