وزیر اعظم کل عوام کی براہ راست کالز وصول کریں گے

وزیر اعظم کل عوام کی براہ راست کالز وصول کریں گے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ' کل سہ پہر وزیراعظم عمران خان، پروگرام آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ میں عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔'

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔