واٹس ایپ نے بہترین پرائیویسی فیچر متعارف کروا دیا ہے

واٹس ایپ نے بہترین پرائیویسی فیچر متعارف کروا دیا ہے
واٹس ایپ میں ایک زبردست پرائیویسی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے کہ جو حساس پیغامات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا ۔ اب ایپ کے اندر اس فیچر کے ذریعے پرائیویٹ چیٹ کو لاک کرنا ممکن ہو جائے گا۔WaBetaInfo کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو مخصوص چیٹ لاک کرنے کی سہولت فراہم بھی کی جائے گی ۔لاک کی جانے والی چیٹ کو فیس لاک ، پاس کوڈ یا پھر فنگر پرنٹ کے زریعے سے ہی اوپن کرنا ممکن ہوگا ۔ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے اور اس سے واٹس ایپ پر پیغامات کو مزید تحفظ مل سکے گا ۔یعنی کہ اگر آپ کے فون پر کوئی فرد واٹس ایپ اوپن کربھی لے گا تو وہ پاس کوڈ، فنگرپرنٹ یا فیس لاک کے بغیر چیٹس کو اوپن نہیں کر سکے گا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر لاک کی گئی چیٹ کو اوپن کرنے کی کوشش متعدد بار ناکام ہو جائے گی تو چیٹ کلیئر کیے بغیر اسے اوپن کرنا ممکن ہی نہیں ہوگا ۔ جیسا کہ اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو عام صارفین تک اس کی رسائی میں کچھ ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں ۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیو ٹیکسٹ ایڈیٹر کا فیچر متعارف کروایا تھا ، جس کے تحت ویڈیوز ، امیجز اور جی آئی ایف (گرافکس انٹرچینج فارمیٹ) کو ایڈٹ کیا جا سکے گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔