چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی دھمکی آمیز خط موصول

(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کو بھجوائے جانے والے   خط میں پاؤڈر اور دھمکی آمیز تحریر موجود تھی۔

اس سے قبل  لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نعیم کے نام بھی دھمکی آمیز خط بھیجے گئے تھے۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 5 ججز  اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت  8 ججز  کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔جس کے بعد تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

Watch Live Public News