وزیر اعظم ہاؤس سے اب آمدن حاصل ہو سکے گی

وزیر اعظم ہاؤس سے اب آمدن حاصل ہو سکے گی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی میں تبدیل تو نہ وہ سکا لیکن اب وہاں سے آمدن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے اب وہاں پر ثقافتی تقریبات جیسے فیشن شو ، میوزک کنسرٹ ، ثقافتی نمائشیں ، ایکسپوز ، ایوارڈ شوز ، سالانہ کمپنی فنکشن و دیگر تقریبات ہو سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی جو پہلی تقریر کی تھی اس میں انہوں نے اپنے اس وعدے کا اعادہ کیا تھا وہ وزیر اعظم ہاؤس میں ایک اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں، لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے آمدنی حاصل کی جائے اور اس کیلئے وہاں پر مختلف تقریبات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں دیا جائے گا جس کا مقصد یہ ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی عمارت کو کمرشل تقریبات کی اجازت دیدی جائے تاکہ اس سے آمدنی حاصل ہو سکے، یعنی اب وزیر اعظم ہاؤس میں ثقافتی ، تجارتی اور سماجی تقریبات منعقد کی جا سکے گی۔

Watch Live Public News