لاہور(پبلک نیوز) تماثیل تھیٹر کے مالک پر قاتلانہ حملے کا معاملہ، سیشن کورٹ میں اسٹیج اداکارہ فیا کی عبوری درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اداکارہ فیا بطور کی عبوری درخواست ضمانت میں مزید چودہ روز کی توسیع کر دی.
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی. ایڈیشنل سیشن جج نے کیس پر سماعت کی. تھانہ گارڈن ٹاؤن نے اداکارہ فیا کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ 2021 میں درج کیا گیا. تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اداکارہ پر دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، تماثیل تھیٹر کے مالک قیصر ثناء اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،اداکارہ پر تماثیل تھیٹر کے مالک پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام عائد ہے، تماثیل تھیٹر کے مالک کو ٹانگ پر گولی لگی تھی .
پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تماثیل تھیٹر کے ملاک شدید زخمی ہو گئے تھے،اداکارہ نے تماثیل تھیٹر کے مالک پر غنڈہ عناصر کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا تھا، عدالت اداکارہ کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دے.
سٹیج اداکارہ نے موقف اپنایا ہ میں بے گناہ ہوں،مجھ پر قاتلانہ حملے کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا، تماثیل تھیٹر کا مالک مجھ سے ناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا، میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں، عدالت میری عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے.