اسلام آباد(پبلک نیوز)کچھ روز قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت سنبھل گئی.
میڈیا پر کچھ دن پہلے یہ خبریں آ رہی تھیں کہ جسٹس فائز عیسی کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد طبعیت خراب ہو گئی ہے، وہ گزشتہ کچھ روز کے ہسپتال میں زیر علاج تھے. اب ذرائع کا کہناہے کہ انکی طبعیت میں بہتری آ رہی ہے اور انکا آکسیجن سیچوریشن لیول نارمل ہوگیا ہے. گزشتہ روز جسٹس فائز عیسی کا آکسیجن سیچوریشن لیول کم ہوگیا تھا.
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو گھر جا سکتے ہیں تاہم جسٹس فائز عیسی کی جانب سے مزید کچھ وقت ہسپتال میں رہنے پر اصرار کیا گیا ہے.