پاکپتن ( پبلک نیوز) ضلع کے علاقہ شاہو موڑ سے چار بہنیں گھر سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ہیں۔ لاپتہ ہونے والی چاروں بہنوں کی جانب سے لکھا گیا گھر سے ایک خط بھی ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والی بہنوں میں ایف ایس سی سے دوسری جماعت کی طالبات شامل ہیں۔ بچیاں والدین کی غیر موجودگی میں لاپتہ ہوئیں۔ والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شبہ ہے نامعلوم افراد نے بچیوں کو اغواء کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچیوں کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب سے گھر سے ایک خط بھی ملا ہے۔ خط میں بچیوں نے لکھا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر کو چھوڑ کر جا رہی ہیں۔