قومی اسمبلی اجلاس کے بعد حکومتی ارکان میں لڑائی

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد حکومتی ارکان میں لڑائی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) قومی اسمبلی اجلاس کے بعد حکومتی ارکان میں تلخ کلامی، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن عبدالشکور شاد اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ دونوں ارکان ایک دوسرے کو للکارتے رہے۔ علی نواز اعوان نے للکارتے ہوئے کہا کہ کراچی سے تین تین لوگ بولنا شروع کر دیتے ہیں۔ ہمیں بولنے کا موقع ہی نہیں دیا جاتا۔ دوسری جانب شکور شاد نے کہا کہ ہم روز ایوان میں آتے ہیں۔ کدھر جا رہا ہے بدمعاش؟ آ میں تیری بدمعاشی نکال دوں گا۔ علی نواز اعوان مزید ردعمل دینے کے بجائے ایوان سے چلے گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔