مسلم لیگ ن کے قائد نواز شر یف نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ عمران خان خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان آیا تھا۔ جتنی جلد ممکن ہو اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ اِس فتنے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ https://twitter.com/pmln_org/status/1554503786579709952?s=20&t=dN_WuVDfkRZjKK8RdduSDA لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شريف نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان خارجی ایجنڈے پر کام کررہا تھا، اُس نے ملکی سیاست ، معیشت اور معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیا . تاریخ کی سب سے بڑی چوری مکمل شواہد اور حقائق کے ساتھ ثابت ہوگئی۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈٓر نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ جو بھی اس میں ملوث ہے، اُن کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ پاکستان کو اِس حال تک پہنچانے والوں سے حساب لینا ہوگا۔ نواز شریف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان نے معاشرے، معیشت اور ملکی سیاست کو تباہ وبرباد کردیا۔ اس کیخلاف قانون و آئین کے خلاف جو بھی ایکشن بنتا ہے وہ فوراً لیں۔ اس فتنہ باز اور شر انگیز کو فوری ختم کریں۔ میرا حکومت میں شامل تمام جماعتوں سے یہی مطالبہ ہے۔ https://twitter.com/pmln_org/status/1554505254632398850?s=20&t=dN_WuVDfkRZjKK8RdduSDA ان کا کہنا تھا کہ اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو چکا ہے۔ عمران خان کو اپنی چوریوں اور پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی منی لانڈرنگ کا علم تھا، اسی لئے وہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے استعفے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ لیگی قائد کا کہنا تھا کہ اس سے غیر ملکی ایجنڈا ہی پاکستان میں نافذ کیا جائے گا۔ اس شخص کا فتنہ اور شر پاکستان کی تباہی بنے گا۔