بلوچستان میں سیلاب زدگان کے لئے ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے افسران کی نماز جنازہ ملیر گیریژن میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ کے بعد شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ گذشتہ روز ہونے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا تعلق لاہور سے تھا. 1989ء میں انہوںنے آزاد کشمیر رجمنٹ میںکمیشن حاصل کیا تھا. انہوں نے سوگواران میںبیوہ، ایک بیٹی اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے. ان کے علاوہ ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف کا تعلق راولا کوٹ آزاد کشمیر سے تھا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف کا تعلق راولا کوٹ آزاد کشمیر سے تھا. شہید کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد کا تعلق فیصل آباد سے تھا. شہید پائلٹ میجر سعید کا تعلق لاڑکانہ سے تھا اور کریو چیف نائیک مدثر فیاض کا تعلق نارووال سے ہے۔ 1994 میں میجر جنرل امجد حنیف نے آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا. شہید نے سوگوار میں بیوہ، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو چھوڑا ہے. 1994 میں بریگیڈیئر محمد خالد نے 20 انجینئیر بٹالین میں کمیشن حاصل کیا تھا. شہید نے بیوہ، تین بیٹیوں اور تین بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ شہید پائلٹ میجر سعید نے سوگوار میں بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے۔ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے معاون پائلٹ میجر محمد طلحہ منان نے بیوہ اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ شہید کریو چیف نائیک مدثر فیاض نے بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہم وطنوں کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے اہل کاروں کو پوری قوم نے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔