سلطان سکندر راجہ صاحب کا تو نام ہی تحریک انصاف کی طرف سے آیا تھا

سلطان سکندر راجہ صاحب کا تو نام ہی تحریک انصاف کی طرف سے آیا تھا
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان روز کہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بن جائیگا.آپ کے منہ میں خاک.پروردگار کبھی بھی سری لنکا والے حالات پیدا نہ ہونے دے.قدرت عمران خان کو بےنقاب کررہی ہے ہر وہ چیز جو اس نے تھوکی ہے اسے چاٹنی پڑرہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ اہم ترین پہلو یہ ہے کہ جو لوگ آپکو پیسے دے رہے تھے یہ دے کس خوشی میں رہے تھے آپ نے ایسا کیا کرنا تھا جس کے لیے آپکو پیسے دیئے جارہے تھے اگر جائز طریقے سے پیسے لے رہے تھے تو آپ نے اکاونٹ چھپائے کیوں تھے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس پر تب تک بات ہوتی رہے گی جب تک عمران خان اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچتا.یاد رکھیں عمران خان جب بھی کوئی الزام مخالف پر لگائے گا تو یاد رکھیں یہ واردات انہوں نے پہلے کی ہے.اب عمران خان الیکشن کمیشن کو گالیاں دے رہا ہے.سلطان سکندر راجہ صاحب کا تو نام ہی تحریک انصاف کی طرف سے آیا تھا.اگر کسی نے قانون کی پاسداری کی ہے تو یہ اسے گالیاں نکالتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا پی ٹی آئی سے یہ سوال بار بار کیا جائے گا اور یہ جواب انکو دینا پڑے گا کہ یہ جو ممنوعہ فنڈنگ آپ نے لی ہے آپکو معلوم تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ لے رہے ہیں آپ نے 5 بار جھوٹا سرٹیفیکیٹ جمع کروایا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔