کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 18 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 287.20 روپے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 289.38 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292.50 روپے پر مستحکم رہی۔
سونے کی قیمت: صرافہ مار کیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2401 روپے کی کمی ہوئی ، 10 گرام سونا 1 لاکھ 88 ہزار 786 روپے کا ہوگیا۔
جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 1936 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
اسٹاک ایکسیچنج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام ہوگیا،انڈیکس میں15 دن کے بعد 153 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ 100 انڈیکس 48 ہزار 611 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ ایک موقع پر انڈیکس نے 6 سال کی بلند ترین سطح 49 ہزار پوائنٹس پر بھی پہنچا تھا۔ پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ میں شیئرز فروخت کئے، مارکیٹ میں 28 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 216 میں کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاری میں 49 ارب 14 کروڑ روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔