ویب ڈیسک: کراچی میں اہلخانہ سے ناراضگی پر دلبرداشتہ بچے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں اہلخانہ سے ناراضگی پر بچے نے مبینہ خود کشی کرلی ہے۔ بچے کی شناخت 8 سالہ وسیم ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق بچے کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی۔ جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال روانہ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔