اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ اور شہزادی رجوۃ کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش

اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ اور شہزادی رجوۃ کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش
کیپشن: اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ اور شہزادی رجوۃ کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش

ویب ڈیسک: اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ دوم اور شہزادی رجوۃ الحسین کے ہاں پہلی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔

ہفتے کے روز شاہی ہاشمی دیوان نے اعلان کیا کہ شہزادی رجوۃ نے ایک بچی کو جنم دیا ہے جس کا نام ایمان رکھا گیا ہے۔

اس نے ایک بیان میں کہا، "شاہی ہاشمی عدالت اس خوشی کے موقع پر شہنشاہِ عالی مقام شاہ عبداللہ دوم اور ملکۂ عالیہ رانیا العبداللہ کے لیے اپنی طرف سے مخلصانہ مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔"

اردن کے بادشاہ اور ملکہ دونوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پہلی بار دادا دادی بننے کی خوشی کا اشتراک کیا۔

شاہ عبداللہ دوئم نے لکھا،"اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں ہماری پہلی نواسی اور الحسین کی بیٹی ایمان سے نوازا ہے۔ الحسین اور عزیز رجوۃ کو ان کی بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کی بخوبی نشوونما ہو اور اس کے والدین کی حفاظت کرے۔ آپ نے ہمارے خاندان کو روشن کر دیا، آپ کے دادا۔"

اسی طرح کی ایک پوسٹ میں ملکہ رانیا نے کہا، "عظیم ترین تحائف کے لیے اللہ کا شکر۔۔۔ آپ نے ہماری قیمتی پوتی ایمان کے ساتھ ہماری زندگیوں کو روشن کیا ہے۔ خدا آپ کی ہمارے لیے حفاظت فرمائے۔ حسین اور رجوۃ کو مبارک ہو، خدا آپ کی زندگیوں کو برکات اور اطمینان سے بھر دے۔"

خیر خواہوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تحائف یا پھول بھیجنے کے بجائے یتیم بچوں کے مستقبل کے لیے الامان فنڈ میں عطیہ کریں۔

Watch Live Public News