ویب ڈیسک: احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈاسکینڈل ریفرنس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈاسکینڈل ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور عثمان ریاض گل عدالت پیش ہوئے۔نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل ظہیر عباس چوہدری کی عدم حاضری پر حرج مکمل نہ ہو سکی۔
وکلاء صفائی نے ظہیر عباس چوہدری کی بیماری کی درخواست دائر کر دی۔
وکلاء صفائی نے ریفرنس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم کے بیان پر جرح مکمل کرنی تھی۔
وکلاء صفائی کی جانب سے بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی بھی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ سے جواب مانگ لیا۔
جیل انتظامیہ نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق فون پر اہلخانہ اور رشتہ داروں سے بات کرانے کی سہولت موجود ہے، جیل مینوئل میں بیرون ملک بات کرانے کی سہولت موجود نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔