اقوام متحدہ کی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ کی مذمت

اقوام متحدہ کی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ کی مذمت
لاہور: اقوام متحدہ کی جانب سے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے اور ناظم الامور کو نشانہ بنانے کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے ، جس میں مشن کے سربراہ عبیدالرحمان نظامانی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی خیریت سے ہیں۔ ہمیں بہت امید ہے کہ شدید زخمی سکیورٹی گارڈ جلد ٹھیک ہوجائے گا اور ہم چاہتے ہیں افغانستان میں حالات بہتر ہوں اور یہاں امن قائم ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔