القسام بریگیڈز کا 60 اسرائیلی فوجیوں کی جگہ کو نشانہ بنا نے اورہلاک کرنے کا دعویٰ

القسام بریگیڈز کا 60 اسرائیلی فوجیوں کی جگہ کو نشانہ بنا نے اورہلاک کرنے کا دعویٰ
غزہ: حماس کے مسلح ونگ کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں 60 اسرائیلی فوجیوں کی جگہ کو نشانہ بنایا۔ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی وسطی غزہ کی پٹی کے جوہر ادیک علاقے کے مشرق میں تعینات تھے۔ حماس کے مسلح ونگ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اس نے ایک ایسے ہدف کو نشانہ بنایا ہے جہاں "60 اسرائیلی فوجی تعینات تھے"۔ القسام بریگیڈز نے بیان میں کہا کہ طلوع فجر کے وقت، ہمارے ارکان نے تین اینٹی پرسنل دھماکہ خیز مواد کو سرکلر انداز میں رکھا اور صبح 4:30 بجے اس مقام کو دھماکہ سے اڑا دیا جہاں 60 اسرائیلی فوجی خیموں میں تعینات تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا جو دھماکوں میں بچ گئے تھے۔تاہم اسرائیل نے القسام بریگیڈز کے بیان پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ساتھ ایک ہفتے سے جاری انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کرنے کے بعد جمعہ کی علی الصبح غزہ کی پٹی پر بمباری دوبارہ شروع کردی ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک 15,200 سے زائد فلسطینی، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔