لاپروائی عروج پر، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 803 حادثات

لاپروائی عروج پر، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 803 حادثات

پبلک نیوز: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 803 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 500 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 803 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا 356 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا اور ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67 فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 356 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور25 مسافر 387 اور121 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ209 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت202 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد68 حادثات میں 79متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان68 حادثات میں 72 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپر رہا۔

ٹریفک حادثات کے کل864 متاثرین میں 711 مرد اور153 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 160 افراد کی اوسط عمر18 سال سے کم اور 439 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ265زخمی افراد کی اوسط عمر40 سال سے زائد ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔