شہر قائد سے سردی رخصت ہونے لگی

شہر قائد سے سردی رخصت ہونے لگی
کراچی: (پبلک نیوز) کراچی سے سردی رخصت ہونے لگی، آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 92 فیصد ہے۔ شہر میں شمال مشرقی کی سمت سے ہوا 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد ملک کا میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں آج بادل چھائے رہیں گے۔ گجرات، گوجرانوالہ، لاہور اور دیگر چند ایک علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ موجودہ سلسلے میں بہت اچھی بارش کی توقع نہیں جبکہ فروری کے آخری دو ہفتوں میں اچھی بارش کی توقع ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فروری کے آخری دو ہفتوں میں پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع بھی ہے، سردی ابھی جا نہیں رہی، سردی تھوڑی طویل ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔