صحت کارڈ کے تحت پہلا مفت جگر کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن

صحت کارڈ کے تحت پہلا مفت جگر کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صحت کارڈ کے تحت پہلے مفت جگر کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انجام پایا۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ خاتون کا جگر تبدیل کیا گیا اور مزید یہ کہ ایک سال تک کی ادویات کی اخراجات بھی صحت کارڈ سے کور ہوں گے۔ جنوری 2022 سے جگر کی پیوندکاری صحت کارڈ میں شامل کی گئی ہے۔ کُل اخراجات پچاس لاکھ روپے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔