ہانگ کانگ کا 5 لاکھ مفت فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان

ہانگ کانگ کا 5 لاکھ مفت فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان
ہانگ کانگ میں کووڈ -19 کی وجہ سے سفری پابندیاں تین سال کے بعد ختم ہونے کے بعد اب حکومت نے 5 لاکھ مفت فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ نے سیاحوں کے لیے ایک بار پھر اپنے دروازے کھول دیے ہیں ، حکومت کی جانب سے سیاحوں کو دوبارہ ملک میں متوجہ کرنے کیلئے ’ہیلو ہانگ کانگ‘ کے عنوان سے مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد ملکی معیشت کو بحال کرنا ہے ، جہاں ملک میں کورونا پابندیوں کے بعد سیاسی دباؤ اور کاروبار شدید متاثر ہوا تھا ۔ چیف ایگزیکٹو جان لی نے کاروباری افراد اور سیاحوں سے خطاب کرتے ہوئے 5 لاکھ مفت ٹکٹس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ملک کی رونق دیکھ سکیں گے، انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ میں اب کوئی قرنطینہ اور پابندیاں نہیں ہے۔ چیف ایگزیکٹو جان لی نے کاروباری افراد اور سیاحوں سے خطاب کرتے ہوئے 5 لاکھ مفت ٹکٹس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ملک کی رونق دیکھ سکیں گے، انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ میں اب کوئی قرنطینہ اور پابندیاں نہیں ہے۔ مفت ٹکٹس کی فراہمی کا آغاز مارچ سے ہوگا جو مخصوص ایئر لائنز کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے جن میں ایچ اے ایکسپریس ، کیتھی پیسیفک اور ہانگ کانگ ایئرلائن شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں موسم گرما کے دوران بھی 80 ہزار مفت ٹکٹس مقامی رہائشی افراد کو بھی فراہم کی جائیں گی ۔ چیف ایگزیکٹو جان لی کا کہنا ہے کہ ’کسی بھی ملک کی جانب سے غالباً یہ دنیا کا سب سے بڑا خیر مقدم (ویلکم) ہے‘۔ چین میں سخت کورونا پابندیوں، ماسک کے لازمی استعمال اور سرحد بند ہونے کے بعد ہانگ کانگ میں کورونا وائرس ختم ہوگیا ہے، تاہم چین میں ایک بار پھر سے 2022 کے اوائل سے اومیکرون ویرینٹ پھیلنا شروع ہوگیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔