کسان احتجاج تحریک، ایفل ٹاور بھوسے سے گھیر لیا گیا

hay at aifel tower
کیپشن: hay at aifel tower
سورس: google

  ویب ڈیسک   کسان تحریک براعظم یورپ کے تمام حصوں تک پھیل گئی ہے، جرمنی، پولینڈ، رومانیہ، بیلجیئم، اسپین اور اٹلی  کے بعدفرانس پیرس  میں بھی کسان باہر نکل آئے اور بھوسے کے بڑے بڑے بلاک رکھ کے ایفل ٹاور تک جانیوالا رستہ روکدیا گیا۔

کسانوں کی  پیشقدمی پیرس تک پہنچ گئی ، اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ   کسانوں نے  رُنگِس مارکیٹ  کو گھیر رکھا ہے ، جو پیرس کے علاقے کو سپلائی کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی تازہ پیداوار کی منڈی ہے۔

غلہ کاشتکار اور مویشی بان  کسانوں نے کہا کہ ہم امداد نہیں لینا چاہتے۔ ہم سب سے بڑھ کر ایک تسلی بخش ٹیرف چاہتے ہیں۔ 

زرعی ڈیزل پر ٹیکس میں اضافے کو منسوخ کرنے اور شراب تیار کرنے والوں کو 80 ملین یورو مالیت کی امداد فراہم کرنے سمیت معاون اقدامات کے باوجود،  فرانسیسی حکومت کسانوں کو پرسکون کرنے میں ناکام رہی ہے اور یورپی محاذ پر کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔