فرانس میں چوہے سیلفیاں لینے لگے

فرانس میں چوہے سیلفیاں لینے لگے

 ویب ڈیسک : فرانس میں ایک فوٹوگرافر نے اپنے پالتو چوہوں کو سیلفیاں لینے کی ٹریننگ دی ہے جس کے بعد وہ  کامیابی سے سیلفیاں لینے لگے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق 2021 میں لیگنئیر نے اپنی ڈگری کے پراجیکٹ کے طورپر دو پالتو چوہوں کی ٹریننگ شروع کی تھی ۔تربیت کے دوران جب چوہے بٹن دباتے تو انہیں چینی ملتی تھی ۔ یہی بٹن دبانے سے ان کی سیلفی بھی بن جاتی تھی  ۔  تاہم بعد میں انہیں چینی دینی بند کردی گئی لیکن چوہے پھر بھی سیلفیاں اتارتے رہے ۔
آرٹسٹ آگسٹن لگنیئر نے اپنے اس تجربے کے ذریعے  خوشی، انعام اور سوشل میڈیا کے ذریعے پیدا ہونے والے نشہ آور رویوں کے تصورات  کو اجاگر کیا ہے۔


آرٹسٹ آگسٹن لگنیئر  کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو بہت طاقتور محسوس کیا  اس سے اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ جب آپ کے پاس اتنی طاقت  ہو کہ آپ سوشل میڈیا کے ذریعے  اربوں لوگوں  کو متاثر کرسکیں تو آپ سوچتے ہیں کہ آپ ہر جوڑ توڑ کر سکتے ہیں۔
لگنیئر نے اپنے پنجرے کے ڈیزائن کی بنیاد "اسکنر باکس" پر رکھی، ایک ایسا آلہ جسے امریکی ماہر نفسیات بی ایف سکنر نے جانوروں کے رویے کا مطالعہ کرنے کے لیے ایجاد کیا تھا۔ 
 ان دونوں چوہوں کا نام آرٹسٹ نے اپنےاور اپنے بھائی کے نام پر  آگسٹن اور آرتھر رکھا ہے۔
 تاہم اب اس نے انہیں اپنی ماں کے گھر پر منتقل کردیا ہے ۔