پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت،ن لیگ نے کوششیں تیز کردیں

پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت،ن لیگ نے کوششیں تیز کردیں
کیپشن: پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت،ن لیگ نے کوششیں تیز کردیں

ویب ڈیسک:پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کا معاملہ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان باضابط بات چیت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق کل سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہی دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماء ملاقاتیں کرینگے،اسپیکر ایاز صادق اس حوالے سے سہولت کار کا کردار ادا کرینگے ۔مذاکرات کے دوران وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا طریقہ کار طے کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ بجٹ اجلاس سے پہلے پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کی خواہاں ہے،پیپلز پارٹی کی  رضا مندی کی صورت میں وزارتوں کی تقسیم  کا فارمولا طے ہوگا،صدر،چیئرمین سنیٹ،2 صوبوں کے گورنرز اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عہدے اس وقت پیپلز پارٹی کے پاس ہیں ۔

ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بلاول بھٹو سے گزشتہ ملاقات میں پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

Watch Live Public News