کنشاسا: (ویب ڈیسک) ایک دولہے کی تین بہنوں کے ساتھ شادی، لڑکیوں نے خود نوجوان کے سامنے شرط رکھ دی کہ اسے تینوں بہنوں کی شادی ایک ساتھ کرنی ہوگی۔ بعد ازاں جب نوجوان کے پاس کوئی آپشن نہ بچا تو اس نے شادی کے لیے ہاں کر دی۔ تفصیل کے مطابق افریقی ملک کانگو سے ایک حیران کن کیس سامنے آیا ہے۔ دراصل یہاں تین حقیقی بہنوں کی شادی ایک ہی دولہے سے ہوئی ہے۔ ان تینوں کو ایک ہی شخص سے پیار ہو گیا اور پھر بہنوں نے شرط رکھ دی کہ دولہے کو تینوں کی شادی ایک ساتھ کرنی ہوگی۔ ڈیلی سٹار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تین حقیقی بہنوں سے شادی کرنے والے شخص کا نام لوویزو ہے۔ اس کی عمر 32 سال ہے۔ اس نے تین حقیقی بہنوں نتاشا، نٹالی اور نادیگے کے ساتھ مل کر شادی کی۔ لوویزو نے پہلے سوشل میڈیا کے ذریعے نٹالی سے ملاقات کی اور بعد میں اپنی دوسری دو بہنوں کے ساتھ بھی رشتہ قائم کر لیا۔ لوویزو نے بتایا کہ اس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ انہوں نے شرط رکھی تھی کہ تینوں بہنوں کی شادی ایک ہی دن کرنی ہوگی۔ یہ فیصلہ اس کے لیے بہت مشکل تھا۔ میرے والدین کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ میں نے ایسا کیوں کیا؟ اسی دوران ایک دلہن نے بتایا کہ جب ہم تینوں بہنوں نے ایک ساتھ شادی کی شرط لوویزو کے سامنے رکھی تو وہ حیران رہ گیا۔ تاہم بعد میں اسے ہماری شرط ماننی پڑی۔ ہم تینوں بہنیں اس سے بہت پیار کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یوں تو لوگ سمجھتے تھے کہ تین خواتین کا ایک شوہر کا اشتراک ناممکن ہے لیکن ہم تینوں بہنیں بچپن سے ہی سب کچھ شیئر کرتی رہی ہیں اور اب شوہر بھی شیئر کریں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ لوویزو سے شادی کے بعد تینوں بہنیں بہت خوش ہیں۔