پبلک نیوز:(شکیل خٹک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کے باوجود کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کا ایک روپیہ نہ ملا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر میچ کے بعد ڈیلی الاؤنس دینے کی تسلی دی جاتی رہی لیکن رقم ادانہ کی گئی، فائنل میچ سے پہلے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا لیکن فائنل کے بعد بھی کھلاڑیوں کو کچھ نہ ملا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو شاپنگ کیلئے بھی پیسے نہیں دئیے گئے،ایشین گیمز ،ایشین جونئیر ہاکی کپ اور ڈومسٹک ٹورنامنٹ کے ڈیلی الاؤنس بھی تاحال ادا نہیں کیے گئے۔