غیرشرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کو سزا سنادی

غیرشرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کو سزا سنادی
کیپشن: Imran Khan and Bushra bibi

(ویب ڈیسک)اہلیہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی ائی کو سزا سُنا دی گئی, دونوں کو سات سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کیا گیا ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیرشرعی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا،عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 7، 7سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،سنئیر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی اور ان کے وکلاء کی موجودگی میں فیصلہ سنایا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یکم جنوری کو کیا گیا نکاح غیرشرعی ہے،درخواست گزار خاور مانیکا اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہے۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 342 کا بیان بھی قلمبند کرادیا تھا،فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے گزشتہ روز 14 گھنٹوں کی طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف خاور مانیکا نے پرائیوٹ طور پر شکایت دائر کر رکھی تھی۔

کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات پر جرح گزشتہ روز مکمل کی گئی تھی،گواہان خاور مانیکا، عون چوہدری، مفتی سعید اور ملازم لطیف کل عدالت پیش ہوئے تھے،بشری بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے پیشی کے لیے اڈیالہ جیل لایا گیا تھا ۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ، بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے حتمی دلائل دئیے تھے،شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے بھی اپنے حتمی دلائل مکمل کئے تھے۔

Watch Live Public News