ویب ڈیسک: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چھبیس نومبر احتجاج کے متعلق درج تیرہ مقدمات میں دو سو پچاس سے زائد ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک سو پچاس ملزمان کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مجموعی طور پر چار سو چھتیس ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
تھانہ بنی گالا کے اٹھارہ، تھانہ کوہسار کے تینتالیس، تھانہ شہزاد ٹاؤن کے نو، تھانہ نون کے مقدمے کے سترہ ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں۔
علاوہ ازیں تھانہ آبپارہ کے ستر، تھانہ آئی نائن کے تیس، تھانہ مارگلہ کے تیرہ، تھانہ سہالہ کے پچیس اور تھانہ شمس کالونی کے تیس ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں۔