کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئے وزرات صحت کا خط

کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس کیلئے وزرات صحت کا خط
لاہور ( پبلک نیوز) ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا رسک الاؤنس، وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کا اسلام آباد کے ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ دفتر کو خط لکھا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ تمام ہسپتال برائے راست کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے عملے کی فہرست فراہم کریں۔ ہیلتھ رسک الاؤنس یکم اپریل 2020 سے لاگو ہو گا۔ ہیلتھ رسک الاؤنس کے لیے ملازمین کی فہرست 5 جولائی تک فراہم کی جائے۔ 5 جولائی تک فہرست جمع نہ کروانے والے ہسپتال اور محکمے ہیلتھ رسک الاؤنس کا کلیم نہیں کر سکیں گے۔ وزرات خزانہ کی جانب سے پہلے ہی ہیلتھ رسک الاؤنس کے لیے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔